
شدید سردی کی لہر جاری ،منفی 4.6ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج
سرینگر /09دسمبر
رات بھر آسمان صاف رہنے کے باعث شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔
سرینگر میں ایک بار پھر رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی4.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے سردیوں میں مزید اضافہ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 11دسمبر تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے اور منفی گیارہ تک پہنچ سکتا ہے ۔
Comments are closed.