ملک میں دو کروڑ خواتین کو لکھ پتی بنانے کا ہدف: نریندر مودی
کھونٹی، 15 نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے دو کروڑ خواتین کو لکھ پتی بنانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے چار امرت ستون ہیں
وزیر اعظم نے بدھ کو برسا منڈا جینتی پر کھونٹی میں منعقدہ قبائلی گورو دیوس تقریب میں کہا کہ ہم جتنا ان چار ستونوں کو مضبوط کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی عمارت اتنی ہی اونچی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چار امرت ستونوں میں پہلا ہندوستان کی خواتین، ہماری خواتین کی طاقت ہے۔ دوسرا ہندوستان کے کسان، ہمارے مویشی پالنے والے، ہمارے مچھلی پالنے والے، ہمارے ان داتا۔ تیسرا- ہندوستان کے نوجوان، ہماری نوجوان طاقت اور چوتھا، ہندوستان کا متوسط طبقہ، ہندوستان کے غریب۔ انہوں نے ملک اور خاص طور پر جھارکھنڈ کو 50 ہزار کروڑ روپے کی اسکیموں کو تحفہ دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ملک بالخصوص جھارکھنڈ کو 50 ہزار کروڑ روپے کی مختلف اسکیموں کا تحفہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جھارکھنڈ کی اس مقدس سرزمین سے دو تاریخی مہمات شروع ہونے والی ہیں۔ پی ایم جنجاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان، معدومیت کے دہانے پر کھڑے قبائلیوں کی حفاظت کرے گا اور انہیں بااختیار بنائے گا۔یو این آئی
Comments are closed.