اوڑی میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹینٹ ہلاک :فوج

سری نگر، 15 نومبر

فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے اوڑی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربدھ کی صبح دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو ملی ٹینٹوںکو مار گرایا گیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں مشترکہ آپریشن کے دوران دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح مستعد اہلکاروں نے ملی ٹینٹوں کو للکارا جس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

موصوف ترجمان کے مطابق علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔یو این آئی

Comments are closed.