جموں میں اگلے 3 دنوں کے دوران کہیں کہیں گرم لہر کا امکان: محکمہ موسیات

سری نگر، 27 اپریل

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران صوبہ جموں میں کہیں کہیں گرمی کی لہر چل سکتی ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں جموں صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں رہنے کی ہی صلاح دی ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 27 سے 30 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے اور یکم مئی کو بھی موسم خشک رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے بعد میں 2 اور 3 اپریل کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں تمام متعلقین سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک کی ایڈوائزریوں پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں موسم خشک اور گرم رہ سکتا ہے اور اگلے تین دنوں کے دوران کہیں کہیں گرمی کی لہر بھی چل سکتی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے اوقات کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم مئی تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے 0 سے 3 ڈگری سنٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی میں سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جموں صوبے میں بٹوٹ اور بانہال سب سے سرد علاقے رہے ہیں جہاں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Comments are closed.