سیاح گلمرگ آرہے ہیں اور انہیں سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے: ایس ایس پی بارہمولہ
سری نگر، 27
ایس ایس پی بارہمولہ گوریندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ سیاح گلمرگ آ رہے ہیں اور انہیں سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ گنڈولہ سیاحوں کی دلچسپی کا ایک خاص مرکز ہے جہاں روزانہ 3 سے 5 ہزار سیاح آتے ہیں۔
موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو سیاحتی مقام گلمرگ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سیاح گلمرگ آ رہے ہیں اور ہم انہیں سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں، گلمرگ گنڈولہ سیاحوں کی دلچسپی کا ایک خاص مرکز ہے جہاں روزانہ 3 سے 5 ہزار سیاح آتے ہیں’۔
ان کا کہنا ہے کہ گلمرگ کے گرد و پیش شروع سے ہی سیکورٹی کی کافی اچھی تعیناتی رہتی ہے اور ابھی یہاں کوئی سیکورٹی خدشہ نظر نہیں آ رہا ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا بھر پور خیال رکھا جائے گا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ گلمرگ میں جہاں جہاں بھی سیاح جاتے ہیں وہاں سیکورٹی تعینات ہے تاکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں ساری فورسز تعینات ہیں مقامی انتظامیہ کا بھی بھر پور تعاون ہے۔
ٹریکنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹریکنگ کو بند نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کو منظم کیا گیا ہے۔
مسٹر پال نے کہا کہ جو ٹریکنگ کے لئے جانا چاہتا ہے اس کو پہلے ہمیں مطلع کرنا چاہئے۔
سیاحوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ‘ہم تمام فورسز یہاں آپ کی سیکورٹی اور خدمت کے لئے تعینات ہیں کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے’۔
Comments are closed.