ڈی ایچ پورہ کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم آرائی
سرینگر/16نومبر /
جنوبی ضلع کولگام کے سمیو ڈی ایچ پور ہ علاقے میںفوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی جاری ہے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق کولگام کے سمیو ڈی ایچ پورہ میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طویل عرصہ تک تلاشی آپریشن کے بعد وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے کا محاصرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ملی ٹنٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جس کے بعد خاموشی چھا گئی ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سمیو ڈی ایچ پورہ کولگام میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ا±ن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے اور محاصرہ ختم ہونے کے بعد ہی تمام تفصیلات واضح ہو جائے گ
Comments are closed.