حکومت غریبوں کے بجلی کے بلوں کا خیال رکھے گی/منو ج سنہا
سمارٹ فون پر 5Gانٹرنیٹ چلانے والوں کو ٹرف کے حساب سے بجلی بل اداکرنی ہوگی ۔
سرینگر/07اگست/
لیفٹنت گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو بجلی بل میں نرمی برتی جائے گی البتہ جو لوگ اونچے اونچے مکانات میںرہتے ہیں۔ سمارٹ فون پر 5جی انٹرنیٹ چلاتے ہیں ان کو ٹرف کے حساب سے بجلی بل اداکرنی ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ چار سالوں میں 20ہزار کرورڑ روپے کی بجلی ادھار لی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں چلے گا جو جتنی بجلی خرچ کرے گا اتنی بل اداکرنی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میٹروں کی تنصیب میں سرکار کو تعاون فراہم کرنا چاہئے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ صد فیصد میٹر والے علاقوں میں ایک دن یا ایک گھنٹہ کیا ایک منٹ بھی بجلی بند نہیں رہے گی ۔
Comments are closed.