بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی ڈرون مار گرائے
جالندھر، 7 اگست
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے دو پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی رات 10 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو ضلع امرتسر کے گاو¿ں رتن خرد کے قریب کے علاقے میں ایک مشتبہ اڑنے والی چیز (ڈرون) کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی بازگشت سنائی دی۔
طے شدہ مشق کے مطابق، فوجیوں نے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ علاقے کی تلاشی کے دوران، فوجیوں نے گاو¿ں رتن خرد کے قریب ایک کھیت سے 01 تباہ شدہ بیٹری کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر ڈرون برآمد کیا۔یو این آئی
Comments are closed.