راجوری حادثہ : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا اظہار دکھ

راجوری /05جولائی / ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری میں ایک المناک سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ” راجوری حادثے پر انسانی جانوں کے زیاں پر غمزدہ۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت“۔

انہوں نے مزید لکھا ”ضلعی انتظامیہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے جو اپنے عزیز و اقارب کو کھو چکے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں“۔

Comments are closed.