سرینگر:عمر رسیدہ خاتون نے جہلم میں چھلانگ لگا زندگی کا خاتمہ کردیا
سری نگر، 30 اپریل
سرینگر کے راج باغ علاقے میں بدھ کی صبح ایک عمر رسیدہ خاتون نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی تمام کر دی۔
ذرائع نے بتایا کہ راج باغ میں بدھ کی صبح آرم واری فٹ برج سے ایک عمر رسیدہ خاتون نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی ریور پولیس سری نگر اور سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیموں نے لاش کو دریا سے نکال دیا جس کے بعد پولیس نے اس کو طبی و قانونی کارروائی کے لئے اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.