دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کچھ ہی دیر میں کیا جائے گا / بورڈ

سرینگر/30 اپریل / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن جلد ہی دسویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ نتائج کا اعلان کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

بورڈ کے سیکرٹری غلام حسن شیخ نے کہا کہ نتائج کا اعلان رات 10 بجے کے قریب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور بورڈ جلد ہی نتائج آن لائن اپ لوڈ کر دے گا۔

Comments are closed.