جموں:مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد لقمہ اجل ، 20 دیگر زخمی

سری نگر، 30 مئی

جموں کے جھجر کوٹلی علاقے میں گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک جب کہ 20 دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر UP81 CT0999 تھا، امرتسر سے کٹرہ آتے ہوئے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور گہری کھائی میں جاگری۔

اس واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے۔

Comments are closed.