اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں نے شہری پر گولیاں چلا کر اسے ہلاک کردیا:پولیس
سرینگر، 29 مئی
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے پیر کی شام جنوبی ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں ادھم پور کے شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "عسکریت پسندوں نے اننت ناگ کے جنگلات منڈی کے قریب تفریحی پارک میں پرائیویٹ سرکس میلے میں کام کرنے والے دیپو ساکنہ ادھم پور نامی ایک شہری پر گولی چلائی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے مزید لکھا کہ مقدمہ درج کرکے غملہ آوروں کی تلاش جاری ہے
Comments are closed.