چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا دو روزہ دورہ جموں کشمیر ، جموں میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر/03فروری/
د و روزہ دورے جموں کشمیر کے دوسرے روز چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جموںپہنچ گئے ۔ جموں پہنچے پر ان والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ادھر دوروزہ دورے پر پہنچنے کے ساتھ ہی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جموں کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوپان دو روزہ دورے جموں کشمیر کے دوسرے روز جموں وارد ہوئے ۔ دورے کے پہلے روز سی ڈی ایس نے کنٹرول لائن کے علاقوں کا دور ہ کرکے وہاں صورتحا ل کا جائزہ لیا
دوسرے روز انہوں نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی ۔ میٹنگ میں ان کے ہمراہ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی ،جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں ، فوج کے 16کور اور 26انفنٹری ڈویژن جکے فوجی سربراہ بھی شامل تھے ۔
دو روزہ دورے کے دوران سی ڈی ایس انیل چوہان نے جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ دیگر تیاریوں کا جائزہ لیں لیا ۔میٹنگ میں مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی، سیکورٹی کے لئے درکار اضافی نیم فوجی کمپنیوں کی کل تعداد، عسکریت پسندوں کا خاتمہ ، سرحدوں پر دراندازی کے خاتمہ کیلئے گریڈ کی مضبوطی اور دیگر اہم پہلوﺅں پر بھی بات ہوئی ۔
Comments are closed.