امول دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

سرینگر/03فروری/
مہنگائی کی بڑھتی مار کے بیچ امول دودھ نے قیمتوں میں فی لیٹر 3روپے کا اضافہ کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے امول لفافہ دودھ کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اس کے چلتے اب امول تازہ دودھ 500 ملی لیٹر اب 27 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ امول تازہ 54 روپے فی لیٹراب مارکیٹ میں دستیاب ہو گا ۔
اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ”ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ امول دودھ (تمام قسموں) کی قیمتوں کو اوپر کی طرف نظر ثانی کی گئی ہے جس کے بعد ان میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا

Comments are closed.