بیٹے کی نعش گھر پہنچتے ہی ماں بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ، بانڈی پورہ میں کہرام
بانڈی پور ہ /15جنوری / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے کونن علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب بیٹے کی نعش جس کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی گھر پہنچی او ر اسکو دیکھ کر والدہ بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
تفصیلات کے محمد شعبان ولد غلام قادر بٹ ساکنہ بانڈی پورہ نامی شہری اتوار کی شام حرکت قلب بند ہونے سے بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسکو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا
جونہی اس کے مرنے کی خبر اس کے آبائی گاو¿ں پہنچ گئی اور نعش گھر پہنچ جانے کے ساتھ ہی شہری کی والدہ
بختی بیگم یہ صدمہ برداشت نہیں کرسکی جس دوران اس کو بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
Comments are closed.