لیفٹیننٹ گورنر نے تجدید شہد امبید کر بیسک پرائمری پاٹھ شالہ زمانیہ غازی پورکا اِفتتاح کیا
کہا، یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ این اِی پی ۔2020 کو مکمل طور پر عملایا جائے
جموں/ غازی پور//15جنوری
لیفٹنٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج عملی طور پر امبید کر بیسک پرائمری پاٹھ شالہ زمانیہ غازی پور کا اِفتتاح کیا۔
اِس پروجیکٹ کواے اے آئی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت 2018ءمیں منظور کیا گیا تھا۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباءپر زور دیا کہ وہ تعلیم کو مستقبل کی معیشت کے لئے محرک بنائیں۔
اُنہوں نے کہا،” یہ ہمار اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ این اِی پی ۔ 2020 کو صحیح معنوں میں عملایا جائے۔ملک کو این اِی پی سے تاریخی اِصلاحات ایک مساوی علمی معاشرے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں کامیابی سے ایک مساوی معاشرہ تشکیل دیا ہے جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ دلت اورقبائلی معاشی طور پر محرومی محسوس نہ کریں اور انہیں بڑھتی ہوئی معیشت کا پور ا فائدہ ملے۔
اُنہوں نے کہا ،” اِنڈیا نے تجارت ، معیشت ، تعلیم ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، آرٹ ، ثقافت اور کھیل شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ غریب میں بھی یہ خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے کہ وہ نہ صرف خواب دیکھ سکتا ہے بلکہ اسے سچ بھی کرسکتا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جو فلاحی معاشرہ تشکیل دیا گیا ہے وہ بے مثال ہے اور یہ لوگوں کے بلند تر خود اعتمادی کو حاصل کرتا ہے جس کی جڑیں کئی شعبوں میں ہماری شاندار کامیابیوں سے جُڑیں ہوئی ہیں۔اُنہوں نے ہر گھر نل سے جل ، سوچھ ابھیان ، سوبھاگیہ ، اجوالا ، پی ایم اے وائی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس سے سماج کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ پہنچا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سٹینڈ اَپ اِنڈیا کے تحت محروم طبقات کے کھاتوں میں 5,300 کروڑ روپے براہِ راست دئیے گئے ہیں تاکہ اُنہیں خود اَنحصار بنایا جاسکے۔
Comments are closed.