ڈائریکٹر فشریز نے کوکر ناگ میں قائم یونٹ کا دورہ کیا

سرینگر /15جنوری / ٹی آئی نیوز

ڈائریکٹر فشریز محمد فاروق ڈار KASنے محکمہ کے دیگر افسران کے ہمراہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ میں قائم محکمہ کے یونٹ کا دورہ کرکے وہاں کام کاج کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ محکمہ کے جوائٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے ۔ جس دوران انہوں نے کوکر ناگ میں قائم مچھلی یونٹ میں موجود ملازمین سے بات چیت کی او ر وہاں برڈینگ سسٹم کا بھی معائینہ کیا ۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ یونیٹوں میں پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھاﺅا دینے اور کام میں شفافیت لانے پر زور یا اور کہا کہ محکمہ کی یہی کوشش ہو نی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محکمہ کی اسکیموں سے جوڑا جائے تاکہ و ہ فائدہ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام تک محکمہ کی جانب سے رائج کردہ اسکیموں کے بارے میں بیداری پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اس محکمہ سے جوڑ کر اپنا روز گار کما سکے اور ان کیلئے جو بھی اسکیمیں محکمہ میں موجود ہے اوہ اس سے مستفید ہو سکے ۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر فشریز نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس صنعت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی او ر جو کچھ بھی محکمہ کی جانب سے ہو گا وہ کیا جائے گا ۔

Comments are closed.