کچھ لوگ ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت سے خوش نہیں/ نرملا سیتا رامن
سرینگر /12دسمبر /
کانگریس کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت سے خوش نہیں ہے اور وہ ہمیشہ ملک کے نقصان کرنے پرتلے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی روپیہ ہر دوسری کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت سے حسد کرتی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پارلیمنٹ میں کچھ لوگ منگل کو لوک سبھا میں ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت سے حسد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے لیکن اپوزیشن کو اس سے مسئلہ ہے اور جب کہ ہندوستان کی ترقی پر سب کو فخر ہونا چاہئے، کچھ لوگ اسے مذاق کے طور پر لیتے ہیں۔وزیر خزانہ سیتا رمن نے مزید کہا کہ ہندوستانی روپیہ ہر کرنسی کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔ ریزرو بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مارکیٹ میں مداخلت کے لیے استعمال کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈالر-روپے میں اتار چڑھاو¿ بہت زیادہ نہ ہو۔
Comments are closed.