سوپور میں آئی ای ڈی بر آمد ، بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا
سرینگر /13دسمبر / ٹی آئی نیوز
سوپور قصبے کے تولی بل علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی بر آمد کر لیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ نے اس کو ناکارہ بنایا
پولیس نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی سوپور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیموں نے فوج کی 52 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کے ساتھ سوپور شہر میں تولی بل کے مقام پر سوپور-کپواڑہ بائی پاس روڈ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کیا
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کا پتہ لگنے کے فوراً بعد ٹریفک روک دی گئی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی۔
جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور آئی ای ڈی کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنایا گیا
Comments are closed.