کولگام میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد شہری لقمہ اجل

سرینگر /02مئی / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع کولگام کے گنسائیگام علاقے میں جمعہ کی دوپہر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت طارق احمد پڈر ولد محمد شعبان ساکن گنسائیگام کے طور پر کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اچانک گرج چمک کے دوران پیش آیا، اور پیڈر موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی صحت مرکز لے جایا گیا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Comments are closed.