رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل
سرینگر/ 2 مئی / ٹی آئی نیوز
جموںسرینگر شاہراہ پر جمعہ کی دوپہر رام بن ضلع کے چمبہ سیری علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں نے بتایا کہ اچانک لینڈ سلاڈئنگ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر روک دی گئی ہے اور سڑک کی صفائی کا کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شاہراہ پر اس وقت تک سفر نہ کریں جب تک سڑک صاف نہیں ہو جاتی ہے ۔
Comments are closed.