معروف اسلامی اسکالر مولانا مبارک مبارکی انتقال کر گئے
سری نگر، 2 مئی
وادی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا مبارک مبارکی کچھ مدت تک صاحب فراش رہنے کے بعد جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔وہ بزم توحید کے صدر اور بازار مسجد بہوری کدل کے خطیب تھے۔ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج دو مرحلوں میں پہلے ڈھائی بجے دن ان کی صنعت نگر میں واقع رہائش گاہ پر جبکہ دوسری سہہ پہر 4 بجے بہوری کدل چوک میں بازار مسجد کے نزدیک ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے مولانا مبارکی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہا کرتے ہوئے اس کو ذاتی نقصان سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘بزم توحید کے صدر اور بازار مسجد کے خطیب مولانا مبارک مبارکی صاحب کے انتقال پر گہرا رنج ہوا’۔ان کا کہنا تھا: ‘کچھ ہفتے قبل میں ان کی عیادت کے لئے گیا، کمزوری کے باوجود انہوں نے مجھے پہچانا اور میرے ساتھ انتہائی شفقت سے بات کی’۔میر واعظ نے کہا: ‘ان کی رحلت میرے لئے ایک ذاتی نقصان اور کشمیر کے لئے ایک سانحہ ہے’۔انہوں نے دعا کی کہ للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Comments are closed.