فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ میں مبینہ بے ضابطگیاں۔تحقیقات کیلئے3نفری اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکل،حکمنامہ جاری
سرینگر/12دسمبر
جموں وکشمیر حکومت نے فائراینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں فائرمین اورڈرائیوروںکی بھرتی کے عمل میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوںکاپتہ لگانے کیلئے3نفری اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلہ کی جانب سے 12دسمبر2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 1513-JK(GAD)آف 2022میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے محکمہ فائراینڈ ایمرجنسی سروسزمیں 2سال قبل فائرمین اور ڈرائیوروںکے انتخاب میں ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری) کی چیئرمین شپ یاسربراہی میں ایک تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکل دی گئی ہے ،جس میں سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اورسیکرٹری محکمہ قانون ،انصا ف وپارلیمانی امور کوبطورممبران کے رکھاگیا ہے ۔حکومتی آرڈر کے مطابق 3نفری اعلیٰ سطحی کمیٹی کواپنی تحقیقات اورسفارشات پر مبنی رپورٹ حکومت کوایک ماہ کے اندر اندر پیش کرنے کوکہاگیاہے ۔
Comments are closed.