سرحدوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بی ایس ایف ہر وقت تیار / ڈی کے بورا
جموں / 30نومبر / ٹی آئی نیوز
سرحدی حفاظتی فورس جموں فرنیٹر کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کی حرکتوں کے باوجود بھی بی ایس ایف سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرحد وں پر سات مرتبہ دراندازی کی کوششیں ناکام بنائی گئی جبکہ چار اے کے 47رائفلیں ، سات پستول اور 50کلو گرام ہیرون بھی ان کارورائیوں کے دوران ضبط کیا گیا
آئی جی بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ جموں میں سرحدیں محفوظ ہے اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے
Comments are closed.