امریکہ ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا /ٹرمپ
سرینگر /10مئی / مانیٹرنگ ڈیسک
امریکی صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان نے امریکہ کی ثالثی میں ایک رات کی بات چیت کے بعد مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا”امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ کامن سینس اور عظیم ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!“
یہ اعلان دو جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.