خشک موسمی صورتحال کے چلتے شبانہ سردیوں میں اضافہ جاری ، پہلگام منفی 3.4ڈگری پر منجمند

سرینگر / 30نومبر
وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے چلتے شبانہ سردیوںکا زور جاری ہے جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4ڈگری سیلشس درج ہوا ۔
ادھر صبح کے اوقات سرینگر اور دیگر علاقوں میں گہری دھند کے باعث معمول کی زندگی میں بھی خلل ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح دھند کے بیچ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ پر ٹھہرا تھا اور اسی دوران شہر ہ آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.