موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام حج پروازیں 14 مئی تک منسوخ
سرینگر /10مئی / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حج کمیٹی جموں کشمیر نے 14مئی تک تمام چارٹرڈ حج پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حج کمیٹی آف جموں کشمیر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی تک تمام پروازیں فی الحال منسوخ کر دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام چارٹرڈ حج پروازیں جو 14مئی 2025تک طے کی گئی تھیں، منسوخ کر دی گئی ہیں
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عازمین کو صبر کرنے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ متبادل انتظامات کے لیے نظرثانی شدہ پرواز کے شیڈول کو سرکاری چینلوں کے ذریعے فوری طور پر مطلع کیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 07 مئی سے حج پروازیں آج مسلسل چوتھے دن بھی منسوخ کر دی گئی ہیں
Comments are closed.