بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم او ز کی فون پر بات چیت ، فوری جنگ بندی پر اتفاق ہوا /سکریٹری خارجہ وکرم مصری
سرینگر /10مئی / ٹی آئی نیوز
بھارت نے بھی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل طو رپر عملدر آمد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
بھارت کے سکریٹری خارجہ وکرم مصری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے آج دوپہر بھارتی ڈی جی ایم او کو فون کیا، ان کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں فریقین ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 5بجے سے زمینی اور فضائی اور سمندر میں ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روک دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کو یہ ہدایات دے دی گئی ہیں کہ دونوں طرف سے ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹروں کو اس پر اثر انداز ہونے کی ہدایات دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 12 مئی کو 12بجے دوبارہ بات چیت کریں گے۔
Comments are closed.