سری نگر، 26 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 26 دسمبر کی شام سے 28 دسمبر کی سہ پہر تک بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق اس دوران میدانی علاقوں میں ایک انجچ تک برف جمع ہوسکتی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں پانچ سے چھ انچ تک برف ریکارڈ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری متوقع ہے جبکہ ایک فٹ تک برف جمع ہو سکتی ہے۔مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے بیشتر مقامات میں شبانہ درجہ حرارت نقط انجماد سے اوپر درج ہوا ہے جس سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات 18 دسمبر کو ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.5 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضؒع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ او رقصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے بیچ سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان اتوار اور پیر کی درمیانی شب یعنی 21 دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ افروز ہو گیا ہے۔چلہ کلان جو شہنشاہ زمستان کے نام سے بھی وادی کے قر ب و جوار میں مشہور ہے21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔اس اختتام کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا تاہم اس کے دور حکومت کے دوران سردی کی شدت میں قدرے کمی ہی درج ہوگی۔ یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.