درد پورہ کپواڑہ میں دو نابالغ بچے تالاب میں غرقہ آب
سری نگر، 26 دسمبر: شمالی کشمیر کے ستہ بیون درد پورہ کپواڑہ میں دو کمسن بچے ایک تالاب میں غرقہ آب ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز دو کمسن بچے تالاب کے نزدیک کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اس دوران جب وہ بال لینے کی غرض سے تالاب کے نزدیک پہنچے تو پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دونوں اُس میں غرقہ آب ہوئے۔کمسن بچوں کی شناخت عامر محی الدین خواجہ ولد غلام محی الدین خواجہ اور فہیم اقبال خواجہ ولد محمد اقبال خواجہ ساکنان میدان پتی درد پورہ کرالہ پورہ کے بطور ہوئی ہے۔دو کمسن بچے تالاب میں غرقہ آب ہونے کی خبر علاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور فور ی طور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس ٹیم بھی جائے موقع پر پہنچی اور بچا و کارروائی شروع کی۔کمسن بچوں کی لاشوں کو پانی سے باہر نکالنے کی خاطر پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔یو این آئی
Comments are closed.