جموں وکشمیر میں نئی سیاسی پارٹی کاقیام عمل میں لانے کاکوئی ارادہ نہیں /آزاد
کانگریس کوجوڑنے میں یقین رکھتاہوں توڑنے میں نہیں کانگریسی ہوں رہوں گا
سرینگر/ 26 دسمبر: کانگریس کو جوڑنے توڑنے نہیں کا رکن ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن کودرہم برہم کرنے عسکریت کوفروغ دینے کی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے اگرچہ پاکستان کوکئی بار سختی کیساتھ جواب بھی دے دیاگیا تاہم وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہاہے جموں وکشمیر میں امن ترقی اورخوشحالی کولازمی قراردیا کہ اسکے لئے ضروری ہے کہ امن قائم ہواورسرحدیں بھی خاموش ہو۔اے پی آئی کے مطابق اکھنور میں ایک روزہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جموںو کشمیرکیسابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینرلیڈرغلام نبی آزادنے کہاکہ جموںو کشمیر میں امن ترقی اور خوشحالی وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم اسکے لئے لازمی ہے کہ سرحدیں خاموش ہواورامن قائم ہوپاکستان کوہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ برسوں سے پاکستان جموںو کشمیر میں عسکریت کوفروغ دینے امن امانکودرہم برہم کرنے میں درپردہ حمایت کررہاہے اورپاکستان جموںو کشمیرکونہ توترقی کی منزلوں پردیکھاناچاہتاہے اورنہ ہی اس خطے میں امن کاخواب پورادیکھنے کامتمنی ہے۔ سابق وزیر اعلٰی نے کہا کہ 1947سے لیکر آج تک پاکستان بھارت کے خلاف نہ صرف درپردہ جنگ کی حمایت کرتاہے بلکہ بھارت کے ساتھ بالمقابلہ بھی کئی جنگیں لڑی جن میںاس سے ہربارشکست سے دوچارہونا پڑا۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1971میں پاکستان کاایک صوبہ وجودمیںآیا 1989میں کرگل جنگ تھوپ دیااوربعدمیںاسے شکست کاسامناکرنا پڑا۔ایک روزہ کنونشن کے حاشئے پرذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگوکے دوران سابق وزیراعلیٰ نے جموں وکشمیر میں ایک اورنئی سیاسی پارٹی کاقیام عمل میںلانے کی افواہوں کوسختی کے ساتھ مستردکرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کوتوڑنے میں یقین نہیں رکھتے ہے بلکہ جوڑنے والوں میں سے ہوں کانگریسی ہوں اورکانگریس کومضبوط مستحکم بنانے میں اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔
Comments are closed.