اننت ناگ میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ ،عوام کیلئے باعث پریشانی

لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار، بزرگ اور خواتین و بچے غیر محفوظ

سرینگر/25جولائی: لاک ڈاون کے چلتے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر، پشواڑہ ، نندپورہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد عوام کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہے جب کہ اس سلسلے میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کی طرف سے اعلانا ت اور منصوبوں کا زمینی سطح پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا ہے۔گذشتہ چند برسوں سے میونسپل کارپوریشن اور اس سے جڑے کئی سرکاری محکموں اور اداروں نے بار بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد کم کرنے کے لئے مختلف طور طریقوں کو عملایا جارہا ہے تاہم زمینی سطح پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے بلکہ صورت حال الٹی نظر آتی ہے کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اننت ناگ کے کئی علاقوں خاص کر ضلع اسپتال اننت ناگ کے باہر آوارہ کتوں کی اس قدر بھرار ہے کہ مریضوں کا بھی چلنا پھرنا دشوار اور خطرے سے خالی نظر نہیں آتا ہے ،سینکڑوں کی تعداد میں بزرگ اور خواتین و بچے اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔آوارہ کتوں کی سرگرمیاں اس قدر برھ گئی ہیں کہ وہ اب گاڑیوں پر بھی ہلہ بول دیتے ہیں۔چنانچہ اب تک سینکڑوں کی تعداد میں لوگ محض ایک دو سال کے اندر ہی زخمی ہوگئے۔تاہم اس اہم معاملے کو جس طرح نظر انداز کردیا گیا ہے وہ زیر بحث بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ادھر ہانجی دانتر، پشواڑہ، نندپورہ علاقوں میں شام کے اوقات گھروں سے باہر تک آنا لوگوں کا محال ہو گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ ادارے اس ضمن میں خاموش ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کوئی بھی کارورائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.