رام بن میں ٹرک 400فٹ گہری کھائی میں جاگری ، کنڈیکٹر لقمہ اجل ، ڈرائیور زخمی
کپوارہ میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 9افراد زخمی ہوئے
سرینگر/25جولائی: مونکی مہر رام بن میں سیمنٹ سے لدی ٹرک اُس وقت گہری کھائی میں جاگری جب ڈرائیور اس پر قابو نہ پاسکا جس کے نتیجے میں ٹرک 400فٹ گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار کنڈیکٹر لقمہ اجل اور ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میںاسی طرح کے ایک اور حادثے میں کم سے کم 9افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا کرنٹ نیو زآف کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں مونکی موڑ پر سیمنٹ سے لدی ایک ٹرک زیر نمبرJK-14E 6413ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 400فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کنڈیکٹر شلیندر سنگھ ولد کا کا رام ساکن اودھمپور ہلاک ہوا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور رتن سنگھ ولد شیر سنگھ ساکن بھاگا ریاسی شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ذرائع نے بتاتا کہ کنڈیکٹر کی لوش کو ضروری لوازمات کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناء سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک مسافر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہورک بڈ نمبل چوکی بل علاقے میں گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر کرالپورہ ہسپتال پہنچایا گیا جن میں سے 6زخمیوںکو مزید علاج ومعالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچاگیا ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ۔
Comments are closed.