منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون تیز ؛ وادی میں چھ منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد
سرینگر/یکم مارچ: ضلع پلوامہ اور کولگام میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشاعہ آمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی یونس احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکن بٹہ پورہ نائینہ کے پاس بھاری مقدار میں بھنگ پوڈر موجود ہے اطلاع ملتے ہی پلوامہ پولیس نے ایس ڈی پی او لیترشری فرقان قادری ، ایس ایچ او لیتراور مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے مذکورہ شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا کر تلاشی کاروائی شروع کردی ۔ تلاشی کاروائی کے دوران پولیس نے مذکورہ کے رہائشی مکان اور گاوَ خانے سے 30 کلو گرام بھنگ پوڈر برآمد کرکے ضبط کی البتہ ملزم کو پکڑنے کیلئے کاروائی جاری ہے۔ تھانہ پولیس لیتر نے اس سلسلے میں کیس زیرایف آئی آرنمبر05/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران کولگام پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات کی کھیپ برآمد کرکے ضبط کی۔ڈی ایس پی ، پی سی کولگام شری شیخ طاہر امین کی ہدایات پر مین بازار دیوسر میں تھانہ پولیس دیوسر کی پولیس پارٹی نے دو منشیات فروشوں کوگرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے آٹھارہ کلو گرام خشخاش کا مادہ برآمد ہوا، ان افراد کی شناخت ہازق راتھر ولد غلام حسن راتھر ساکن سوپٹ ، جتیندر سنگھ ولد مکھن سنگھ ساکن گومن خرود گورداسپورہ کے بطو رہوئی ہے ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 08/2021 ؍ پولیس اسٹیشن دیوسر میں درج کرکے تفتیش شر وع کی گئی جبکہ اسی دوران کولگام پولیس نے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی زیر نگرانی میں نیپورہ کراسنگ پر پولیس پوسٹ میر بازار کی پولیس پارٹی نے چیکنگ کے دوران ایک سنٹرو گاڑی زیر جسٹریشن نمبر۔ HR60P-6076 کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں چار افراد سوار تھے جوکہ منشیات کا دھندہ کرتے تھے جن کی شناخت روی پال ولد گلجاری رام ساکن چوگام جالدھر ، گوویندر سنگھ ولد کلدیپ سنگھ ساکن گوداوالی جالدھر، ریشپال سنگھ ولد رگوناتھ سنگھ ساکن کود پٹنی ٹاپ اور سکھویدر کمار ولد گلزار رام ساکن چوگام جالدھرپولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے جرائم کی واردات کو سر انجام دینے میں استعمال میں ہونے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے کیس زیر ایف آئی آر نمبر 37/2021 متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.