روزانہ استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کا سرکاری دعویٰ ۔۔؟

غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے کے باوجود ادویات بازاروں سے خریدنے پر مجبور

سرینگر/یکم مارچ/سی این آئی// ضروری ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کے سرکاری دعوے سراب ثابت ہوئے ہیں ۔ روزمرہ لئے جانے والے اہم ادویات کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب مریض ذہنی پریشانیوں میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی سرکار نے اہم ادویات کی قیمتوں میں تخفیف کرنے کا اعلان کیا تھا اورکہا تھا کہ مریضوں کو روزانہ جو ادویات انہیں لینے ہوتی ہے جو کہ اہم قراردی گئی ہیں کی قیمتوں میں کمی لائے جائیگی ۔تاہم زمینی سطح پر سرکار کے یہ دعوے ثراب ثابت ہورہے ہیں ۔ ضروری ادویات میں ’’بلڈ پریشر‘‘کو قابو کرنے کیلئے دوائی، قلب کے مریضوں کیلئے روز انہ لینے والی ادویات،ذیابطین یعنی ’’بلڈ شوگر‘‘تھائی رائڈاور دیگر عام بیماریوں کو قابو میں رکھنے کیلئے جو ادویات بازاروں سے خریدی جانے والی ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کا مرکزی سرکار نے اعلان کیا تھا لیکن ان ادویات کو غریب مریض مہنگے داموں حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ سرکاری سطح پر اگرچہ مریضوں کو تمام تر طبی سہولیت مفت فراہم کرنے کا سرکار دعویٰ کرتی رہتی ہے لیکن حقوقت اس کے برخلاف ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو چند ہی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہے جن کی بازاروں میں قیمت ’’پیسوں ‘‘میں ہوتی ہے ۔ اور جو مہنگی ادویات ہوتی ہے ان کو مریضوں کو بازاروں سے ہی حاصل کرنی پڑرہی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ضروری سامان بھی مریض بازاروں سے ہی حاصل کررہے ہیں ۔ ہسپتالوںمیں داخل مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ ادویات ملنے کی بھی امید ہوتی ہے لیکن ہسپتالوں میں جب ان کو ادویات فراہم نہیں ہوتی تو وہ مایوسی کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ ادھر عوامی حلقوں نے اس بات کر سخت برہمی کااظہار کیا ہے کہ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کیلئے جانے والے مریضوں کو بازاروں سے ہی ادویات حاصل کرنی پڑرہی ہے جبکہ کئی ادویات جن کو روزانہ کی بنیادوں پر مریضوں کو لینا ہوتا ہے ان ادویات کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب مریض ادویات لینا ہی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ دن بھر ایسے غریب جو کماتے ہیں وہ ادویات خریدنے میں ہی خرچ ہوجاتا ہے ۔

Comments are closed.