سرینگر/یکم مارچ/: گزشتہ رات ڈلگیٹ سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک ٹرک ڈرائیور جواہر ٹنل کے نزدیک پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا ۔ سرینگر میںمدھیہ پردیش کا ایک سیاح حرکت قبل بند ہونے سے فوت ہوا ہے جبکہ ایک ایس ایس بی اہلکار نے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جواہر ٹنل کے نزدیک ایک ٹرک ڈرائیور منظور احمد لون ولد عبدالرحمان لون ساکن ڈلگیٹ سرینگر کو اپنی ہی ٹرک کے اندر پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے ک چھان بین شروع کردی ہے ۔ اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو قریب 1:30بجے سوموار اور اتوار کی درمیانی رات کو ٹرک میںبے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ڈرائیور کو اگرچہ فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ ادھر سرینگر میں ایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے ک سوموار کے روز ایک سیاح پنکج گپتا ، ولد اشوک گپتا ساکن مدھیہ پردیش سرینگر کے ایک ہوٹل کمرے میں بے ہوش پایا گیا سیاح کو اگرچہ فوری طور پر خیبر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے سے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرنعش کو لواحقین کے حوالے کردی ۔ دریں اثناء سوموار کے روز سشسترا سیمال بل سے وابستہ ایک اہلکا جی ڈی گگن جو کہ بمنہ میں تعینات تھا نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر خود کشی کی کوشش کی ۔ اہلکار کو خون میں لت پت فوری طور پر جے وی سی بمنہ ہسپتال سرینگر پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.