سرینگر/یکم مارچ: اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک معاون کارکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے سیکورٹی فورسزکے ساتھ لارو جاگیر ترال گاوَ ں میں تلاشی کاروائی شروع کردی تلاشی کاروائی کے دوروان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد کے ایک معاون کارکن گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔اس کی شناخت مزمل قادر بٹ ساکن لارو جاگیر ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ معاون کار کے انکشاف پر پولیس نے ایک زندہ ہینڈ گرنیڈ اس کے رہائشی مکان سے برآمد کرکے ضبط کیااور تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ مذکورہ معاون کار جیش محمد کے ساتھ رابطے میں تھا ، پولیس نے ضبط کئے کئے سامان کو کیس فائیل کے ساتھ رکھا گیا تاکہ مذید تحقیقات ہوسکے ۔البتہ تھانہ پولیس ترال نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 13/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.