کینہ ہامہ نوگام میں آئی ای ڈی برآمد ، بعد میں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا

سرینگر/22فروری: سرینگر کے مضافاتی علاقہ کینہ ہامہ نوگام علاقے میں سوموار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب سڑک کے نزدیک ٹین کے ایک ڈبے سے آئی ای ڈی بر آمد ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ اسی دوران نوگام پانتھ چوک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی کچھ دیر تک بند رہی تاہم بعد میںدوبارہ بحال کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق پانتھ چوک نوگام روڑ پر سوموار کی صبح اْس وقت ٹریفک روک دی گئی جب فورسز نے کینہ ہامہ کے نزدیک ایک بارودی سرنگ (آئی ای ڈی)کا پتہ لگایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ریلویئے کراسنگ کے نزدیک ایک مشکوک ڈبے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے واررات پر پہنچ گئی جنہوں نے مشکوک ڈبے کو وہاں پایا ۔ اسی دوران پانتھ چوک نوگام سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ جو نہی جائے واردات پر پہنچی تو انہو ں نے ڈبے میں آئی ای ڈی پایا جس کے بعد اسکو ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر ایک ٹین کے ڈٖبے میں آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی جس کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے بچالیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہے کہ کس نے آئی ای ڈٖی کو نصب کیا تھا اور اس کے پیچھے کیا مقصد تھا ۔ آئی ای ڈی کی بر آمد گی کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میںتلاشی کارورائیاں عمل میںلائی جبکہ بعد میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بھی دوبارہ بحال کی گئی ۔

Comments are closed.