ڈورو میں مردہ کوئوں میں برڈ فلو ہونے کی تصدیق ؛ پولٹری فارموں سے نمونے حاصل کئے گے ,جانچ کا کام شروع

سرینگر/22فروری: حکام کی جانب سے ڈورہ اننت ناگ میں مردہ کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی گئی ہے ۔ اس دوران آس پاس کی پولٹری فارموں سے نمونے حاصل کئے گے ہیں اور جانچ کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ڈورواہربل علاقے میں قریب دس روز پہلے کچھ کوئوںکو مردہ پایا گیا تھا جن کے نمونے محکمہ نے حاصل کئے جن کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مردہ کوئوں میںبرڈ فلو کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم فوری طور پر علاقہ کی طرف روانہ کی گئی ہے جو مقامی پولٹری فارموں سے نمونے حاصل کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئوں میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقامی مرغ اور پولٹری بھی اس سے متاثر ہوچکی ہوگی۔

Comments are closed.