وادی کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ; کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سرینگر/04جنوری: وادی کشمیر میں سوموار کی اعلیٰ صبح اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی علاقے سے فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کی اعلیٰ صبح وادی کے کئی علاقوںمیں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئیں اور اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے لگے ۔ سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں سے ملی اطلاعات کے مطابق شام دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طور پر کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.