کشمیر: اگلے 2 دنوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور بارشوں کا امکان

سری نگر، 11 مئی

کشمیر ویتھر کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 2 دنوں کے دوران موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔
ان کا تفصیلات میں کہنا ہے کہ 11 مئی کو وادی میں دو پہر تک موسم خشک رہنے کا مکان ہے تاہم اس کے بعد کشمیر، رام بن، ڈوڈہ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
کشمیر ویتھر کے مطابق 12 مئی کو جموں وکشمیر کے کچھ حصوں میں دو پہر یا شام کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے لیکن دوپہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مختصر مرحلے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں 14 سے 17 مئی تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.