ترال گرینیڈ حملے میں معمولی زخمی ہوا شہری کی گھر میں فوت : موت قدرتی طور ہوئی ، گرینیڈ حملے سے جوڑنا غلط، سوشل میڈیا خبریں بے بنیاد / پولیس
سرینگر/04جنوری: ترال گرینیڈ حملے میں معمولی زخمی ہوا شہری گھر میں سوموار کے روز اچانک انتقال کر گیا ۔ ادھر پولیس نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرارد یا جن میں کہا گیا تھا کہ شہری گرینیڈ حملے میںزخمی ہونے کے بعد لقمہ اجل بن گیا ۔ سی این آئی کے مطابق ترال قصبہ میں حالیہ گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والا بزرگ شہری سوموار کی صبح ا چانک اپنے گھر میں موت کی آغوش میں چلا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ70سالہ محمد عبد اللہ گوجر ساکن حاجن ستورہ کو اسپتال سے رخصت کیا گیا تھا اور وہ اب اپنے گھر میں تھا۔جبکہ سوموار کی صبح گھر میں اس کی اچانک موت واقع ہوئی ۔ شہری کے لقمہ اجل ہونے کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھی کہ مذکورہ شہری گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے کے بعد دوران علاج ہی لقمہ اجل بن گیا جس کی پولیس نے ترید کرتے ہوئے بتایا کہ شہری کی موت قدرتی طور پر گھر میں ہوئی اور اسے کئی دن قبل اسپتال سے رخصت کیا گیاتھا ۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ مذکورہ شہری کی ٹانگ میں معمولی چوٹ آئی تھی جس کے بعد باقی زخمیوں کے ساتھ ساتھ اْسے بھی رخصت کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری کی موت قدرتی ہے اور اس کی موت کو گرینیڈ حملے سے جوڑنا غلط ہے۔ایس ایس طاہر سلیم نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا خبروں کی تردید کی۔
Comments are closed.