برفباری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی میں: 05جنوری کے انڈر گریجویٹ امتحان ملتوی ، ایم ڈی اور ایم ایس امتحان شیڈول کے مطابق

سرینگر/04جنوری:پیر پنچال کے آر پار جاری برفباری کے باعث پید ا شدہی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی نے آج یعنی 05جنوری کو لئے جانے والے انڈر گریجویٹ امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے ۔تاہم ایم ڈی اور ایم ایس امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے ۔ سی این آئی کو کشمیر یونیورسٹی ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق بھاری برفباری کے پیش نظر وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی جانب سے 05جنوری کو لئے جانے والے انڈر گریجویٹ امتحانات کو فی الحال ملتوی کر دیا جاتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملتوی شدہ امتحانی پرچے کیلئے نئے تاریخوںکو اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی اور ایم ایس کورسوں کیلئے لئے جانے والے امتحانات مقرر ہ شیڈول کے مطابق ہونگے اور ان میںکوئی تبدیلی نہیںہوگی ۔

Comments are closed.