سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال، درماندہ گاڑیاں سرینگر روانہ
سری نگر، 9 مئی
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
واضح رہے کہ سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔
ٹریفک حکام نے بتایا: ‘ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے تاہم درماندہ مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجات ہے۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
قبل ازیں جمعہ کی صبح ٹریفک حکام نے بتایا تھا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے
Comments are closed.