زینہ پورہ شوپیاں میں جے سی بی اُلٹ گیا، دو افراز خمی ; گلمرگ میں ایک سیاح خاتون دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل

سرینگر/04جنوری: تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون سوموار کو گلمرگ میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں زینہ پورہ علاقے میں برف ہٹانے کے دوران ایک جے سی بی اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک سیاح خاتون دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ۔ 72سالہ کشتوری ساکن تامل ناڈو کے دل میں اچانک زبردست درد اُٹھا جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوئی سیاح خاتون کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا۔ دریں اثنائجنوبی ضلع شوپیان میں پیر کواْس وقت زینہ پورہ کے آونیورہ علاقے میں دو افراد زخمی ہوگئے جب برف ہٹانے کے دوران ایک جے سی بی اْلٹ گیا۔ دونوں زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اْن کی حالت مستحکم ہے۔زخمیوں کی شناخت ارشد ملا اور غیاث احمد کے طور ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کو سڑک پر برف جمع ہونے کی وجہ سے سٹریچر پر رکھ کر اسپتال پہنچایا گیا۔

Comments are closed.