شالین کابرا جموں و کشمیر کے سرکاری ترجمان کے طور پر نامزد
سرینگر /09مئی / ٹی آئی نیوز
پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری و فائنانشل کمشنر شالین کابرا کو جموں و کشمیر کے سرکاری ترجمان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے شالین کابرا( آئی اے ایس) فائنانشل کمشنر کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا سرکاری ترجمان مقرر کیا۔
کمشنر سیکرٹری کی طرف سے حکومت کو جاری کردہ ایک سرکاری حکم کے مطابق”یہ حکم دیا جاتا ہے کہ شری شالین کابرا، آئی اے ایس، فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری )، جل شکتی محکمہ، جموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے کے سرکاری ترجمان ہوں گے۔
Comments are closed.