موجودہ حالات کے باعث کل طے شدہ حج پرواز بھی منسوخ ، نئے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا / حج کمیٹی

سرینگر /09مئی / ٹی آئی نیوز

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تناﺅ کے درمیان سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج پروازیں مسلسل تیسرے دن بھی منسوخ ہیں جبکہ سنیچروار کو شیڈول کردہ پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حج کمیٹی جموں کشمیر کے مطابق پروازوں کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے 10 مئی 2025 کو طے شدہ فلائٹ نمبر SG-5210کو منسوخ کیا جاتا ہے ۔

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام منسوخ شدہ پروازوں کے اگلے شیڈول کا اعلان بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.