ہندوستانی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر،9مئی
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقوں اوڑی اور بارہمولہ کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں کے حوصلے اور تیاریوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:‘یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے سب سے بہادر جوانوں کے درمیان موجود ہوں۔ ان کے دل میں صرف ایک عزم ہے – دشمن کو نیست و نابود کرنا، اس کی دہشت گردانہ صلاحیت کو ختم کرنا، اورہندوستان کی خودمختاری و شہریوں کا تحفظ کرنا۔’انہوں نے مزید کہا کہ جوانوں کی آنکھوں میں عزم اور بہادری کی چمک نمایاں ہے ، جو ملک کے ہر شہری کو تحفظ کا احساس دلاتی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پورا ملک ہمارے ان بہادر سپاہیوں کے حوصلے سے تحریک حاصل کر رہا ہے ۔ میں پرماتما شری رام سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے جوانوں کو دشمن کو نیست و نابود کرنے کی طاقت عطا کریں۔ہم نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے ۔ اگر کسی ہندوستانی شہری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم انہیں ڈھونڈ کر ختم کریں گے ۔انہوں نے ئے کہا:امن، ترقی کی بنیاد ہے ، اور ہماری فورسز یہ یقینی بنائیں گی کہ جموں و کشمیر اور ہندوستان پرامن اور خوشحال رہے ۔ایل جی منوج سنہا کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کشیدگی عروج پر ہے ، اور حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کے اس دورے کو نہ صرف سیکورٹی فورسز کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی یہ اعتماد کا پیغام ہے کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے الرٹ اور پرعزم ہیں۔یو این آئی-
Comments are closed.