سرینگر/25دسمبر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے ترجمان اعلیٰ کے والد بزرگوار کے انتقال پر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے ترجمان اعلیٰ ڈاکٹر ریاض احمد ڈگہ کے والد بزرگوار غلام محمد گزشتہ روز میڈیکل سائنسز صورہ میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کے انتقال پر کشمیر ڈاکٹریس ایسوسی ایشن نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ باالخصوص ڈاکٹر ریاض کے ساتھ تعزیت اوریکجہتی کااظہار کیا ہے ۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ مرحوم نہایت ہی شریف اور انسانی ہمدردی سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کا ایک اعلیٰ سطحی تعزیت وفد زیر صدارت ڈاکٹر نثارالحسن مرحوم کے گھر واقع قمر واری گیا جہاں انہوںنے ڈاکٹر ریاض احمدکے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ اس موقعے پر وفد نے سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گڑھی میں ان کے ساتھ ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.